03 Jun 2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں احمد شہزاد نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں سے پرفارمر کو ٹیم میں آ کر کھیلنا چاہئے، اس وقت بہت سارے پرفارمر لڑکے پاکستان ٹیم میں کھیلنا ڈزرو کرتے ہیں۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کی بنیاد پر میرا نام پاکستان ٹیم کے کیمپ میں آیا، تاہم مجھے بغیر بتائے اگلی سیریز میں سے نکال دیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کی بولنگ کمزور تھی، پاکستان کو جیت کی سوچ کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔