02 Jun 2024
(لاہور نیوز) قومی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی دی ہنڈریڈ لیگ سے دستبردار ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کو لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنا تھی، ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی سے ایک لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ کیا تھا۔دی ہنڈریڈ لیگ اور گلوبل ٹی 20 لیگ کے شیڈول میں ٹکراؤ ہے، شاہین نے آفیشل طور پرجی ٹی 20 کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کینیڈا کی گلوبل 20 لیگ کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔