02 Jun 2024
(لاہورنیوز) پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئرسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
سنگاپور میں ہونیوالی سنگا پور جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ماہ نور علی نے چین کی فینگ چن کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ماہ نور علی کی جیت کا سکور 6-11، 7-11 اور 4-11 رہا، ماہ نور نے اس سے قبل آسٹریلین جونیئر اوپن میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔