اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : تین اہم ٹیموں نے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی ٹیموں کی شکایات سامنے آنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سری لنکا نے جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کے ساتھ مل کر باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے شکایت کر دی ہے کیونکہ تینوں ممالک کو سفری انتظامات اور رہائش کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیموں کو درپیش مسائل نے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کیونکہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور آئر لینڈ کو فلوریڈا سے نیویارک تک شدید سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

فلوریڈا کے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد سری لنکا اور آئر لینڈ کو چارٹرڈ فلائٹ کے لیے 7 گھنٹے خوار ہونا پڑا، ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات آٹھ بجے پہنچنا تھا لیکن اگلے روز صبح 5 بجے پہنچیں، سری لنکا کو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا جبکہ سری لنکن ٹیم کا ہوٹل پریکٹس وینیو سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

اس کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو پریکٹس وینیو اور سٹیڈیم کے بالکل قریب رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کےعلاوہ بھارتی ٹیم کو زیادہ میچز ایک وینیو  پر رکھ کر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے