اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچ، سابق چیئرمین پی سی بی نے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھا دیے

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس نایاب ہو گئے، سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف بھی بھرپور کوشش کے باوجود ٹکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے آئی سی سی کے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے نہیں سنا کہ اسے ٹکٹس ملے ہوں، مخصوص افراد نے تمام ٹکٹس پر قبضہ کر لیا جو اب مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی کو بھی اس حوالے سے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کا کہا لیکن بدقسمتی سے میری ای میل تک کا کسی نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ بعض ویب سائٹس پر ہزاروں ڈالرز میں ٹکٹس فروخت کی جا رہی ہیں، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے ٹکٹنگ سسٹم بہتر اور ساتھ ریٹس بھی مناسب رکھنے ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے