اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ، چاہتے ہیں ججز بھی بنیں: جسٹس منصور علی شاہ

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہی ہیں، کم نہیں ہیں، ہمارے آئین میں اقلیتوں کو اضافی تحفظ دیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا واحد پرچم پاکستان کا ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے، چاہتے ہیں اقلیتی برادری کا بھی کوئی جج عدلیہ کا حصہ بنے، مجھے اقلیتوں کا لفظ پسند نہیں ہے، اقلیتوں کا لفظ صرف نمبرز کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آئین میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ملکی آبادی کا 4 فیصد اقلیتوں پر مشتمل ہے، بنیادی حقوق سے ہٹ کر آپ ہمارے لئے پیارے ہیں، اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے احترام کا کہا گیا ہے، اقلیتوں کے ججز کے آنے سے ہمیں خوشی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کا آئین بھی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ہمارے لئے ریاست مدینہ سے بڑی کوئی اور مثال نہیں ہو سکتی، اسلامی تعلیمات بھی ہمیں اقلیتوں کا احترام سکھاتی ہیں، پشاور میں چرچ کو نقصان پہنچایا گیا، اسلام میں عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے سے منع کیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ دنیا میں ہم مذہبی آزادی میں نچلے نمبروں پر رکھے جاتے ہیں، ہم سب برابر ہیں اور سب کو آزادی ہونی چاہئے، ہمارا اسلام اقلیتوں سے محبت کا درس دیتا ہے، اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ مذہب ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے