01 Jun 2024
(لاہور نیوز ) ملائیشیا نے بھی پاکستان بیس بال لیگ میں شامل ہونے کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین بیس بال کے صدر سازل حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان بیس بال لیگ کا ایک اچھا فیصلہ ہے، بیس بال لیگ میں اہم کھلاڑی اور کوچز حصہ لیں گے۔ایونٹ میں 5 فرنچائز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو کراچی،
اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے موسوم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے آئندہ برس جنوری میں لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے ، لیگ میں 40 غیر ملکی کھلاڑی اور کوچز حصہ لیں گے۔فلسطین نے پاکستان بیس بال لیگ میں حصہ لینے کی پہلے ہی تصدیق کررکھی ہے۔