اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سائبر کرائمز سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کرینگے: محسن نقوی

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے3 اہم اداروں نیشنل کرائم ایجنسی، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سینٹر کے تفصیلی دورے کئے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

محسن نقوی نے ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈی جی نیشنل سکیورٹی سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے نیشنل سیچویشن سینٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سینٹر کے قیام کا جائزہ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے