اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے، فیصل کریم کنڈی

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے گورنر کو سلامی پیش کی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حاضری کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا وہ دن دور نہیں جب ملک اندھیروں سے نکل کر اجالوں کی طرف جائے گا، خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ کے پی سے کہا ہے کہ وفاق میں جائیں، وزیراعظم کو اپنے مسائل بتائیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواکی ترقی اور صوبے میں روزگار میں اضافے کیلئے مل کر کام کرینگے، وزیراعلیٰ کے پی ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس سے مسائل کا حل نہیں نکلتا تھا، خیبرپختونخوا کی ترقی اور امن وامان کیلئے وزیراعلیٰ سمیت سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پوری کوشش ہے غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے