01 Jun 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا کہنا ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں ، ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا آج بچوں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد اور استحصال کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو گزشتہ 5 سالوں کے دوران 45000 سے زائد بچوں کو تحفظ فراہم کر چکا ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا تشدد، زیادتی اور استحصال کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔