اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گرمی کا زور برقرار، بادل برسنے اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی پوری نہ ہو سکی

31 May 2024
31 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی رواں ہفتے کے دوران بادل برسنے اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی پوری نہ ہوسکی۔

گرمی کی شدت دیکھ کر واضح طور پر محسوس ہورہا ہے کہ فی الحال سورج کا غصہ کم ہونے کے زیادہ امکانات دکھائی نہیں دے رہے،  لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرمی کی زیادہ شدت ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

باغوں کے شہر لاہور میں بھی پارا 45 اور 46ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان حرکت پذیر ہے  جبکہ رات کے اوقات میں  بھی درجہ حرارت 29سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت  زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

 محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ہفتے کے دوران بارشوں اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کر رکھی تھی مگر تاحال بارشوں کے حوالے سے کی گئی  پیشگوئی پوری نہیں ہوسکی۔

گرمی کی شدت کے پیش نظر طبی ماہرین  نے شہریوں کو معیاری مشروبات استعمال  کرنے اور کاربونیٹڈ  ڈرنکس  سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے