اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا کیس: وکیل وفاقی حکومت کو دلائل دینے کی ہدایت

31 May 2024
31 May 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف اور متعدد عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشنز 215 ،209، 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر مزید کارروائی 4 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے