30 May 2024
(لاہور نیوز) ریلوے مٹیریل چوری کرنے والے 2 ریلوے ملازم پکڑے گئے۔
ملزمان سے ریلوے کے قیمتی تانبے کے تار اور پیتل کے بش برآمد ہوئے۔ ملزم محمد خرم کیرج ورکشاپ کے اندرخفیہ طور پر ریلوے کے تار کو چھیل رہا تھا۔ ملزم محمد خرم سے ریلوے کی 8 کلو وزنی قیمتی تانبے کے تار جبکہ روحیل خان سے 2.5 کلو وزنی 3 پیتل کے بش برآمد ہوئے۔
دونوں گرفتار ملزمان ریلوے کیرج شاپ میں سکلڈ اور سیمی سکلڈ کے طور پر ملازمت کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں 2 مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔