30 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانا مشکل ہوگیا۔
پاکستان ٹیم ویمن چیمپئن شپ میں تمام میچز کھیل چکی ہے جس کے بعد اس کے 17 پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 14، 14 پوائنٹس ہیں۔
اگلے ماہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے چیمپئن شپ کے تین میچز ہونا ہیں، دونوں ٹیموں میں سے جو دو میچز جیتا وہ پاکستان پر سبقت لے جائے گا۔