29 May 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوھری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کردی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 2 روز قبل سابق وفاقی وزیر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔