29 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے محمود بوٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمود بوٹی کے قریب باغبانپورہ پولیس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جسکی شناخت علی حسن جبکہ مفرور ڈاکو کی شناخت ارشد عرف جوکر کے نام سے ہوئی۔