28 May 2024
(ویب ڈیسک) گرمی کی شدت بڑھنے کے باوجود لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں کمی ہو گئی۔
طلب میں کمی کے باوجود 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ۔ شہر سمیت مضافات میں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے پر لوڈشیڈنگ ہونے لگی ۔ لیسکو کی ڈیمانڈ 3750 میگاواٹ جبکہ فراہمی 3600 میگاواٹ ہے۔ کمپنی کو 150 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ لیسکو نے سسٹم پر 190 میگاواٹ تک لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔