اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سیف سٹیز کی جانب سے ایف سی کالج میں آگاہی سیمینار،ورکنگ بارے بریفنگ

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ایف سی کالج میں آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی  کے مطابق سیمینار میں "ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن،"ویمن سیفٹی ایپ" اور "کرائم سٹاپر سروس" بارے بتایا گیا، طلباء وطالبات نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ویمن سیفٹی ایپ اور کرائم سٹاپر سروس کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی۔

ترجمان نے بتایا کہ چیف لاء آفیسر ظفر جاوید ملک نے سیف سٹیز کی فراہم کردہ سروسز بارے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال کر رہی ہے، ویمن سیفٹی ایپ میں خواتین کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کیلئے کرائم سٹاپرز نمبر 033-SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کریں،سیف سٹیز کی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ"سیف سٹی کرائم سٹاپر سروس" پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی، خواتین بروقت امداد اور معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے