اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر اظہار برہمی

27 May 2024
27 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر اظہار برہمی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفارمنس آڈٹ کرایا جائے گا، انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے، انڈسٹریل اسٹیٹس کو انہی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے جن کے لئے قائم کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا انڈسٹریل اسٹیٹس کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں، انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے