پنجاب گورنمنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
27 May 2024
27 May 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں دو افراد کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ سے متعلق انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرآباد پولیس نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔