اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا پشاور آپریشن میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

26 May 2024
26 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی  حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا  اورشہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ نے ملک پر جان نچھاور کی،ہمارے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ جان کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا، شہدا کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق  26 مئی کو سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقہ حسن خیل میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد واصل جہنم جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے، شہید کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق ضلع رحیم یار خان اور شہید حوالدار شفیق اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے