26 May 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نرخوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا، شہریوں کو بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخوں کے برعکس قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں اور مہنگائی کی اصل وجہ آڑھتی اور افسر شاہی کا نظام ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو نئی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ صرف ایک افسر کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔