اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، امیر کویت اور قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

26 May 2024
26 May 2024

(ویب ڈیسک) امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے، امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کیں، کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا گیا۔

قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس 28 سے 30 مئی کو کویت میں منعقد ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے