26 May 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلعت حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے طلعت حسین کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ طلعت حسین فن اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے۔
واضح رہے کہ اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سےبھی کر دی گئی ہے۔
معروف اداکارطلعت حسین کچھ عرصہ سے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار تھے اور انہیں سینے میں بھی انفیکشن تھا۔