اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مثبت معاشی اشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں: مریم نواز

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مثبت معاشی اشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے، سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رجحان خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ روٹی سمیت دیگر اشیاء کے نرخ میں مزید کمی ہو گی، مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے