اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں: وزیراعظم

25 May 2024
25 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں موجود تھے، ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

وزرائے اعلیٰ سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر مطمئن

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عسکری قیادت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکر چل رہے ہیں، دورہ یو اے ای انتہائی کامیاب رہا، 10 ارب ڈالر یو اے ای قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مختص کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے