اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

صوبہ بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

25 May 2024
25 May 2024

(ویب ڈیسک) صوبہ بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا،اب تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے ۔

سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔اب تعلیمی ادارے نصابی سرگرمیوں کیلئے دوبار 15 اگست سے کھلیں گے جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق 31 مئی تک سکولوں میں صرف پیپرز لینے کی اجازت ہوگی۔ آخری روز بچوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو الودع کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ تعطیلات کی بہت خوشی ہے،چھٹیوں کا کام ہم جلد مکمل کرکے سیر وتفریح اور رشتے داروں کے گھر جائیں گے۔

گرمی کی شدت کے باعث حکومت کا جلد چھٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران بچوں کو آرام کرنے کے ساتھ معلوماتی کتابوں کے مطالعہ سے علوم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا تمام سکولوں کی ذمے ہوگا،ایس اوپیز کے خلاف پیپرز لینے اور سکول کھولنے والے اداروں کو بھاری جرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے