اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کے ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے، ویگن کا 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ،بسوں کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے جبکہ آرٹیکیولیٹڈ ٹرکوں کا 250 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا۔

این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ این 55 کوہاٹ ٹنل پر کار کے لئے ٹیکس 100 روپے ، ویگن کے لئے 320 روپے، ٹرک کے لئے 600 روپے، اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کے لئے ٹیکس 350 روپے، 12 سیٹر ویگن کے لئے 550 روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایم 1 موٹروے پر بس کے لئے ٹول ٹیکس 1000 روپے ، ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم موٹروے پر کار کے لئے 500 روپے، ویگن کے لئے 750 روپے ، ایم 3 موٹروے پر ٹرک کے لئے ٹول ٹیکس 2100 روپے سے 2500 روپے کر دیا گیا، ایم 4 پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا، ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 650 روپے، ویگن کا ٹول ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔

این ایچ اے کے نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ایم 4 موٹروے پر ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 2600 روپے سے 3200 روپے متعین کیا گیا ہے، ایم 5 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 900 روپے ، ویگن کا 1300 روپے جبکہ ٹرکوں کا 3500 روپے سے 4500 روپے مقرر، ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 550 روپے ، بس کا ٹول ٹیکس 1900 روپے وصول کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے