اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.02 قیمت فروخت : 352.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.36 قیمت فروخت : 185.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.30 قیمت فروخت : 203.66
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.56 قیمت فروخت : 908.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3197 دس گرام : 2744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے: رومینہ خورشید عالم

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے۔

رومینہ خورشید عالم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لئے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے، موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیئرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔

معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے مطابق بہت زیادہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، جنگلات کے قریب سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے