اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.02 قیمت فروخت : 352.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.36 قیمت فروخت : 185.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.30 قیمت فروخت : 203.66
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.56 قیمت فروخت : 908.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3197 دس گرام : 2744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ، شہر میں 10 مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

23 May 2024
23 May 2024

(ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہورمیں مویشی منڈیاں لگانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی زیرصدارت تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ لاہور، پولیس، ٹریفک پولیس، لائیو سٹاک، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی،ریسکیو، لی پارک سمیت دیگر محکمہ جات نے شرکت  کی۔

 عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے 10 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ ہر تحصیل میں قائم ہونے والی مویشی منڈی کے انتظامات کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تقویض کی گئی ہیں۔

مویشی منڈیوں کے بنیادی انتظامات کے لئے تمام اے سیز متعلقہ محکموں کے ساتھ تجویز کردہ سائٹس کا دورہ کریں گے۔ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ چیک پوسٹس پر جانوروں کے حفاظتی سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ٹریفک پولیس مویشی منڈیوں کے گرد شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے پلان مکمل کرے گا۔ تجویز کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت پر متعلقہ زونل افسر ریگولیشن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے