23 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ کے محلہ مرتضیٰ آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد شواہد اکٹھے کر لیے، مرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ اشرف کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔