اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ننھے وی لاگر شیراز کے والد کے ویڈیو بیان پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آگیا

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک) معروف ننھے وی لاگر شیراز کے والد کو بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

حال ہی میں وی لاگر شیراز کے والد محمد تقی نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، اس شہرت کی وجہ سے اُنہوں نے اُس شیراز کو کھو دیا جو سب سے پیار سے ملتا تھا اور سب کی عزت کرتا تھا۔

شیراز کے والد نے کہا تھا کہ شہرت کے بعد سے شیراز گاؤں کے لوگوں سے پہلے کی طرح اچھے طریقے سے نہیں مل رہا اور نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہا ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے کچھ عرصے کے لیے شیراز کو وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر جہاں شیراز کے مداحوں نے اُن کے والد کی تعریف کی تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ننھے شیراز کے والد پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ یہ سب کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ناقدین کا کہنا تھا کہ محمد تقی نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لیے اپنے دونوں بچوں شیراز اور مسکان کا استعمال کیا اور اب مقبولیت حاصل ہونے کے بعد دونوں بچوں کو پیچھے کرکے خود بھی شہرت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔

محمد تقی نے اپنے ناقدین کو جواب دینے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک نوٹ جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننی پڑ رہی ہیں۔

شیراز کے والد نے کہا کہ شیراز میرا بیٹا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میرے بیٹے کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا۔اُنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کے بندوں مجھے شہرت کا شوق نہیں ہے، مجھے بخش دو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے