اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر لوگ درفشاں سلیم کی کونسی تصاویر تلاش کرتے ہیں؟اداکارہ کا شرمناک انکشاف

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد سے لوگ سوشل میڈیا پر اُن کی نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں درفشاں سلیم کاکہنا تھا  کہ مجھے بہت سے لوگوں نے کئی بار ایک ہی ویڈیو بھیجی اور جب میں نے وہ ویڈیو کھول کر دیکھی تو میں حیران رہ گئی۔اداکارہ یہ بات کہہ کر رُک گئیں اور پھر اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میری یہ بات ریکارڈ نہیں کی جارہی ہوگی جس پر میزبان نے کہا کہ آپ کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔

میزبان کی بات سُن کر درفشاں سلیم نے کہا کہ خیر ہے کوئی بات نہیں اور پھر اداکارہ نے کہا کہ میں نے جو ویڈیو دیکھی اُس میں تھا کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کو بہت زیادہ سرچ کیا جارہا ہے اور اس ڈرامے کی ہیرؤین کے بارے میں سب سے زیادہ جو سرچ کیا جارہا ہے وہ ہے درِفشاں کی ہاٹ تصاویر۔

درفشاں سلیم نے اُن کی نازیبا تصاویر سرچ کرنے پر شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے مردوں کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں سب سے زیادہ مرد حضرات ہی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور مرد ہی اداکاراؤں کی بولڈ تصاویر سرچ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے