اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم بلوچ کا شوبز میں واپسی کا عندیہ

22 May 2024
22 May 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ صنم بلوچ نے سکرین سے طویل عرصے تک دوری اختیار کرنے کے بعد کم بیک کا اشارہ دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر چند ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے کم بیک کا اشارہ دیا، مختصر ویڈیوز میں صنم بلوچ بندی اور ناک میں لانگ پہنے دیکھی گئیں۔ ان ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میں انہوں نے اپنی لُک کے حساب سے پنجابی سانگ کا ٹچ دے رکھا ہے۔

سکرین سے دوری کے بعد سے صنم بلوچ  کو صرف خاص مواقعوں پر انسٹاگرام پر پوسٹس شیئر کرتے دیکھا جاتا تھا ۔ لیکن یہ  طویل مدت بعد پہلا موقع ہے جب انہوں نے اپنی کوئی ذاتی ویڈیو پوسٹ کی۔

جیسے ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر تین کلوز اپ ویڈیوز شیئر کیں مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ کوئی ان کے حسن کی تعریف کرتا دکھائی دیا تو کسی نے ان ویڈیوز کو انکی شوبز میں واپسی کا عندیہ قرار دیا ۔

 خیال رہے کہ صنم بلوچ نے اپریل 2018 میں اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ طلاق کے اعلان کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر شاذ و نادر ہی دیکھا گیا ۔

اداکار نے اگست 2020 میں اعلان کیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

 ‘دام‘،‘من چلے‘، ‘داستان‘،‘اکبری اصغری‘ اور درِ شہوار‘ جیسے ڈراموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ صنم بلوچ آج بھی کئی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور مداح اِن کی شوبز میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے