اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اب لوگ کیا کرینگے؟ فیصل قریشی کا والدہ کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

21 May 2024
21 May 2024

(ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ ماضی کی مقبول اداکارہ افشاں قریشی کی ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگ کیا کریں گے؟

فیصل قریشی کی والدہ کی ویڈیو ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی ویڈیو کچھ ہفتے قبل دیے گئے انٹرویو کی کلپ تھی۔

وائرل ویڈیو میں افشاں قریشی بیٹے فیصل قریشی کے کرداراور شخصیت پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہاؤسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سمجھا کہ شاید اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن درحقیقت وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہاؤسز میں داخل نہ کرائیں۔

تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے فیصل قریشی کی والدہ کے انٹرویو کی کلپ کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا، جس سے سننے والے یہ سمجھے کہ اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو پر جہاں فیصل قریشی کی والدہ نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہیں اب فیصل قریشی نے بھی اپنا رد عمل دے دیا۔

—اسکرین شاٹ

فیصل قریشی نے انسٹاگرام سٹوری میں معروف سوشل میڈیا پیج کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو پر رد عمل دیا اور لکھا کہ ان کی والدہ نے سارا مصالحہ ہی ختم کردیا، اب افواہیں پھیلانے والے لوگ کیا کریں گے؟

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے