اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آٹے و میدے کے بعد ڈبل روٹی اور بیکر ی آئٹمز بھی سستی ہونگی

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز بھی سستی ہوں گی۔

محکمہ انڈسٹریز نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تمام اضلاع کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کا اثر بیکری آئٹمز پر نہیں پڑا، ڈبل روٹی اور میدے و آٹے سے بنی آئٹمز کا شمار بنیادی اشیائے ضروریہ میں ہوتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ  پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو اختیار حاصل ہے کہ ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کو ریگولیٹ کریں، عوامی فلاح کے پیش نظر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز بیکری ایسوسی ایشنز کے ساتھ معاملات طے کر کے ڈبل روٹی و بیکری آئٹمز کی قیمتوں کو کم کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے