20 May 2024
(ویب ڈیسک ) مقبول پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ساتھی اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں اور ان کے درمیان پیار، محبت جیسی کوئی بات نہیں۔
اداکارہ انمول بلوچ کو حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ جب وہ شوٹنگ پر حمزہ سہیل کے ساتھ ہوتی ہیں تو لوگوں کی باتیں سن کر ان کے دل میں بھی حقیقی معنوں میں جوڑا بننے کا خیال آتا ہے؟،اس پر اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہونی چاہیے۔
انمول بلوچ نے واضح کیا کہ ان کے اور حمزہ سہیل کے خاندانوں میں بہت بڑا فرق ہے اور دونوں کے خاندان والوں نے ہر کسی کے لیے بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جہاں صرف کام کیا جاتا ہے، وہاں صرف کام ہی ہو، اس طرح کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔