اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

موسیقار اے حمید کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے باکمال موسیقار اے حمید کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے۔

لازوال اور سدا بہار دھنیں تخلیق کرنے والے شیخ عبدالحمید کو فلمی صنعت میں اے حمید کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ 1924ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے، ان کے والد شیخ محمد منیر موسیقی کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے یوں اے حمید میں بھی موسیقی اور گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے اسی فن میں نام و مقام بنایا۔

فلمی دنیا میں موسیقار کی حیثیت سے ان کی شہرت کا آغاز ہدایت کار ایس ایم یوسف کی فلم سہیلی سے ہوا، اے حمید کی دیگر نمایاں فلموں میں رات کے راہی، اولاد، آشیانہ، شریک حیات، پیغام، دوستی، جواب دو، ثریا بھوپالی، بیگم جان اور نیا انداز شامل ہیں، اے حمید نے بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

موسیقار اے حمید نے کئی لازوال دھنیں تخلیق کیں، ان کی موسیقاری میں بننے والے گیت آج بھی زبان زد عام ہیں، اے حمید 20 مئی 1991ء کو اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہوگئے، وہ راولپنڈی کے قبرستان میں  آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے