اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی حجاج کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں: علامہ طاہر اشرفی

19 May 2024
19 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے پاکستانی عازمین حج سے دوران حج کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی درخواست کردی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا  کہنا تھا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہے، سرکاری عازمین حج کی تعداد 60 سے 70 ہزارکے درمیان ہے،  سعودی حکام نے اس سال عازمین حج کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں جس پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کےتحت ہمارے ہزاروں حاجی استفادہ کررہے ہیں، اس بار نظام بہت تبدیل ہوا ہے، حج صبر کا نام ہے ،مشکلات آتی ہیں، وزیر مذہبی امورچودھری سالک حسین سعودی عرب میں ہیں، پاکستان کے حجاج سے بار بار ہماری درخواست ہےکہ سعودی عرب کے قوانین پر عملدرآمد کریں۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج پر کسی قسم کی سیاسی نعرے بازی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے گریز کریں،  پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر مشکل میں ہے، حالات تقاضا کرتے ہیں پوری قوم متحد ہوکر مسائل سے نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایس آئی ایف سی کا قیام تازہ ہوا کا جھونکا ہے،  ہمارے اسلامی دوست ممالک سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی طرف متوجہ ہوئے ہیں،  وفود پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں، اس وقت ملک میں سیاسی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے