اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک) فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7 پاکستانیوں کو شامل کر لیا گیا۔

مشہور امریکی میگزین فوربز نے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات میں 30 سال کی عمر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 300 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا۔

فہرست میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریز، ریٹیل ای کامرس، سوشل امپیکٹ اور گیمز سمیت دیگر شعبوں کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

اس فہرست میں مصر، ملائیشیا، جنوبی کوریا، لبنان، بنگلہ دیش اور بھارت کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، ساتھ ہی مذکورہ فہرست میں 7 پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں سرخیل بوانے (ابی)، عدیل عابد (لنک سٹار)، اعزاز نیئر (لنک سٹار)، علی رضا (لنک سٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کاسرا زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) شامل ہیں۔

بشریٰ سلطان
لاہور سے تعلق رکھنے والی فلمساز اور کری ایٹو ڈائریکٹر بشریٰ سلطان آرٹس کیٹیگری میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی ہیں، جو آرٹس اور سٹائل میں کام کرنے والے لوگوں کے کام کو نمایاں کرتی ہیں۔

29 سالہ بشریٰ سلطان نے حال ہی میں Demesne Couture کے نام سے ایک مہم شروع کی جسے ’گڑیا‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں یہ تصویر کشی کی گئی کہ کس طرح دلہنوں کو ’کٹھ پتلیوں کی طرح‘ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

علینہ ندیم
طالب علموں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کیلئے اسٹارٹ اپ کے بانی علینہ ندیم اور سرخیل باوانی فوربس کی فنانس اور وینچر کیپیٹل کیٹیگری میں شامل ہیں۔

علینہ ندیم لاہور میں EduFi نامی ایجوکیشن اسٹارٹ اپ کی بانی ہیں جو طالب علموں کی تعلیمی اخراجات کیلئے ماہانہ بنیادوں پر یونیورسٹی فیس ادا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

سرخیل باوانی
سرخیل باوانی پاکستان میں مقیم فن ٹیک کمپنی ’ابھی‘ کے سربراہ ہیں۔

ان کی کمپنی ملازمین کو یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ مہینے کے اختتام سے پہلے نکال سکتے ہیں اگر انہیں کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے۔

کاسرا زونیئر
کاسرا زونیئر پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کیلئے ایک انتظامی پلیٹ فارم کراچی میں قائم اسٹارٹ اپ Trukkr کے فاؤنڈر ہیں۔

اسٹارٹ اپ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر کیلئے ایک انتظامی پلیٹ فارم تیار کیا ہے، پچھلے سال اس پلیٹ فارم نے سیڈ فنڈنگ ( seed funding.) میں 64 لاکھ ڈالرز اکٹھے کئے۔

عدیل عابد، اعزاز نیئر، علی رضا

کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل عابد، اعزاز نیئر اور علی رضا لنک اسٹار کے شریک بانی ہیں، انہیں فوربز کی کنزیومر ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

لنک سٹار ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فری لانسرز کو مفت پورٹ فولیو ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے جنہیں جدید فنکشنلٹیز کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

2023 میں لنک سٹار کے بانیوں نے دبئی میں واقع ایک کیریئر مارکیٹ پلیس Oliv کو حاصل کر کے اپنے کاروبار کو بڑھایا،Oliv کمپنیوں کو طلب علموں کو ملازمت دینے میں مدد کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے