(لاہور نیوز) پولیس مقابلے میں ہلاک چاروں ملزم کالعدم تنظیم کے کارندے نکلے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فیضان کے مارے گئے ساتھیوں کی شناخت ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں فیضان، لقمان، طاہر اور ہارون شامل ہیں۔
ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے جایا گیا تھا جہاں برآمدگی کے دوران فیضان کے پانچ ساتھیوں نے حملہ کردیا تھا، مقابلے میں فیضان سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، لقمان ، طاہر اور ہارون کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ طاہر، ہارون اور لقمان اپنے ساتھی فیضان کو چھڑا کر افغانستان لے کر جانا چاہتے تھے، فیضان سمیت چار دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے، موقع سے دو کلاشنکوف ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا، ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔