اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راشد نسیم نے عالمی ریکارڈز کی سنچری بنالی

18 May 2024
18 May 2024

(لاہورنیوز) عالمی ریکارڈز کی مشین گن راشد نسیم نے عالمی ریکارڈز کی سنچری بنا لی۔

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم 100 ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے 101 ریکارڈز کی تصدیق کر دی، راشد نسیم متعدد ممالک میں بھی پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

راشد نسیم نے بھارت سے 35 عالمی ریکارڈز چھین لئے، اٹلی میں لائیو پروگرام میں بھارت کے مارشل آرٹسٹ کو شکست دے چکے ہیں، راشد نسیم نے نن چکو ، یارڈ اسٹکس، پنچز، وال نٹ بریک، پش اپس سمیت متعدد کیٹیگریز میں عالمی ریکارڈز بنائے۔

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم مزید 20 ریکارڈز بنانے میں مصروف ہیں، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق کے بعد راشد کے ریکارڈز کی تعداد 121 ہو جائے گی، راشد نسیم کی اہلیہ، بیٹی اور والد بھی عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹیشن پنچز مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا، راشد نسیم نے 350 پنچز لگا کر یہ ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے یہ اعزاز انگلینڈ کے آئن کرافٹ کے پاس تھا، آئن کرافٹ نے 298 پنچز لگائے تھے۔

انہوں نے تین منٹ میں سب سے زیادہ فل کنٹیکٹ ایلبو اسٹرائیک کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا، راشد نے تین منٹ میں 882 اسٹرائیک کیساتھ ریکارڈ بنایا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے چنمے شرما کے پاس تھا، چنمے شرما نے 820 ایلبو اسٹرائیک کیساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے