18 May 2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہن میں رہتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر مسجد اقصی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، فلسطین کو آزاد کرو۔ عائزہ خان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطین کے حق میں آواز نہ اٹھانے والے اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم بلاک آؤٹ چلائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان کو گزشتہ دنوں فلسطینیوں کے حق میں بیان نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔