18 May 2024
(لاہورنیوز) عالمی بینک ڈیٹا کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، رواں مالی سال یہ شرح تقریباً 26 فیصد ہوگی۔
آئندہ مالی سال معیشت کی شرح 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔اگلے مالی سال میں زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد ہو گا، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے۔
عالمی بینک ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔