اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات تاحال مکمل نہ ہوئیں ، کسان پریشان

18 May 2024
18 May 2024

(لاہورنیوز ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی ابھی تک تحقیقات مکمل نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے، کسان طے کردہ سرکاری نرخوں سے بھی کئی گنا کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں فی بوری گندم کی قیمت 6 ہزار روپے کی کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم کی طرف سے ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو ہٹانے کے بعد نیا ایم ڈی تعینات نہیں ہوسکا، دوسری جانب چار لاکھ ٹن اضافی گندم خریدنے کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے اراکین نے رابطہ کرنے پر بات کرنے سے انکار کردیا ، اپنے موقف میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا۔یادرہےکہ  18روز گزرنے کے باوجود انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہ آسکی،وزیراعظم نے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے