شہرکی خبریں
کرغزستان واقعات میں کوئی پاکستانی طالبعلم جاں بحق نہیں ہوا: پاکستانی سفارتخانہ
18 May 2024
18 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات میں کوئی پاکستانی طالبعلم جاں بحق نہیں ہوا۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کرغزستان حکومت نے کوئی بھی پاکستانی طالب علم کے جاں بحق نہ ہونے کی تصدیق کی ہے، کرغزستان کی وزارت بین الاقوامی امور کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ صورتحال سے متعلق کرغزستان کی وزارت بین الاقوامی امور نے پریس ریلیز جاری کی ہیں۔