18 May 2024
(لاہور نیوز) رائے ونڈ میں 50سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا وقوعہ گڑھی گاؤں جودھو دھیر میں پیش آیا۔ اسحاق نامی ملزم نے ذوالفقار کو فرزند کے ڈیرے پر آکر گولیاں مار کر قتل کیا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہربنس پورہ لاہور کا رہائشی 50 سالہ ذوالفقار10 سال سے فرزند نامی شخص کے ڈیرے پر ملازمت کر رہا تھا ، ملزم اسحاق قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ۔