17 May 2024
(ویب ڈیسک) سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر بہن بھائی محمد شیراز اور مسکان نے وی لاگنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے آخری وی لاگ میں شیراز اور انکی چھوٹی بہن مسکان نے جذباتی انداز میں اپنے فالوورز کو الوداع کہا۔شیراز نے بتایا کہ انکے والد نے پڑھائی کی وجہ سے ان کو وی لاگنگ جاری رکھنے سے منع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔