(ویب ڈیسک) حال ہی میں سٹائل ہیرو آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ انہوں نے صدف کنول سے ملنے کے بعد سٹائل کرنا سیکھا۔
شہروز سبزواری کو گزشتہ ہفتے سٹائل ایوارڈز میں سٹائل ہیرو آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول کی سٹائل ایوارڈز کے بعد یوٹیوبر سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار نے اپنے سٹائلش ہونے کا کریڈٹ اہلیہ کو دیا۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں خاتون یوٹیوبر صدف کنول سے سوال کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں اندازہ تھا کہ ان کے شوہر شہروز سبزواری کو سٹائل ہیرو آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا؟
اس پر صدف کنول نے کہا کہ انہیں شوہر کے نامزد ہونے پر حیرانگی نہیں ہوئی لیکن انہیں امید تھی کہ ان کے شہزور ہی ایوارڈ کے لیے منتخب ہوں گے۔
ماڈل مزید کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ شوہر کو ایوارڈ ملنے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔
اسی بات پر شہروز سبزواری کہتے ہیں کہ دراصل انہوں نے سٹائل کرنا ہی اس وقت سیکھا اور شروع کیا جب صدف کنول ان کی زندگی میں آئیں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ سٹائل اداکار کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کا کریڈٹ ان کی اہلیہ کو جاتا ہے، انہوں نے ہی انہیں سٹائل کرنا سکھایا۔
شہروز سبزواری نے وضاحت دی کہ وہ کبھی بھی سٹائلش نہیں رہے ہیں، جب سے ان کی زندگی میں صدف کنول آئی ہیں تب سے انہوں نے سٹائل کرنا سیکھا ہے۔
یوٹیوبر کے سوال پر اداکار نے کہا کہ وہ بھلے ان کی صدف کنول سے شادی سے قبل اور بعد کی تصاویر کو گوگل پر سرچ کرلیں، یہ حقیقت ہےکہ انہوں نے ماڈل سے شادی کے بعد سٹائل کرنا سیکھا۔
شوہر کی جانب سے سٹائل سکھانے کی بات پر صدف کنول بار بار انہیں خاموش رہنے کے لیے اشارے بھی کرتی رہیں لیکن شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ ان سے شادی کے بعد ہی سٹائل کرنا سیکھے ہیں۔
مختصر ویڈیو کے اختتام پر صدف کنول مزید کہتی ہیں کہ دراصل سٹائل کپڑوں سے نہیں بلکہ شخصیت سے آتا ہے۔