اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی والدین کی مرضی سے مشروط

17 May 2024
17 May 2024

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کو والدین کی مرضی سے مشروط کر دیا۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام "مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

شو کے دوران ایک خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر سے پوچھا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضا مندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وکالت کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔

دوسری جانب معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا ڈیبیو البم ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان گہرے تعلقات قائم تھے لیکن بعد میں اس جوڑی کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے